ڈیل مکمل،کیس ختم بس انتخابات سے بھاگنا رہ گیا، شیخ رشید

پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو گئی، وزیر داخلہ

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہوگئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہےجوممکن نہیں ہے۔

اپنے آفیشل اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ اسحاق ڈار اورمفتاح اسماعیل ایک دوسرے کوطعنے دے رہے ہیں، ماری عوام گئی ہے، موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ سے کم ہوگئی ہے، 24 اکتوبر کو نیب کوبتاؤں گا کہ نوازشریف نے بلڈنگ ون ہائیڈ پارک47.5 ملین پاؤنڈ میں بیچی، بلڈنگ ون ہائیڈ پارک بیچنے کے بعد برطانیہ این سی اے خریدار کےخلاف ایکٹوہوگیا ہے۔

برطانیہ این سی اے خریدار کےخلاف ایکٹو ہونے پرسپریم کورٹ کومداخلت کرنی پڑی۔


متعلقہ خبریں