کھلاڑی کی تنخواہ 10 ارب روپے


گول مشین ہالینڈ کی تنخواہ سامنے آ گئی، ارلنگ ہالینڈ کو مانچسٹر سٹی 80 کروڑ روپے ماہانہ یعنی 10 ارب روپے سالانہ ادائیگی کر رہا ہے۔ ارلنگ ہالینڈ کے لیے بونس اور اشتہاروں کی آمدنی الگ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے ایک ہفتے میں 8 لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ کمائی کی جو 45 ملین پاؤنڈ سالانہ بنتا ہے۔ ارلنگ ہالینڈ کے اکاؤنٹ میں بونس سمیت 51 ملین پاؤنڈ منتقل ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارویجیئن سپر اسٹار ارلنگ ہالینڈ مانچسٹر سٹی میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے معروف فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی نے ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے معاہدہ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بنگلادیش کو شکست

ارلنگ ہالینڈ اس وقت انگلش پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں۔ ارلنگ ہالینڈ کا خواب تھا کہ وہ انگلش پریمیر لیگ میں شرکت کریں اور انہیں لیگ کے مضبوط کلب مانچسٹر سٹی نے اس سیزن میں خرید لیا۔

مانچسٹر سٹی نے رواں سال طاقتور اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کے ساتھ مختلف شرائط پر معاہدہ کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں