بند کمرے میں چار افراد نے مجھے مروانے کا پروگرام بنایا، عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان


سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بند کمرے میں چار افراد نے مجھے مروانے کا پروگرام بنایا ہے۔ ان کے نام ایک ٹیپ میں ریکارڈ کرا رکھے ہیں، ان چار افراد کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کپتان ایسی پلاننگ کر رہا ہے، جو کسی نے سوچی نہیں ہو گی، اسلام آباد کی طرف مارچ صرف ایک حصہ ہے، لاکھوں لوگ جیلوں میں آنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف، رانا ثنا اللہ تمہارے ہینڈلرجومرضی کرلیں الیکشن کروانا پڑے گا، نوازشریف کا ایسا استقبال ہو گا ن لیگ اور ہینڈلر بھی یاد رکھیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز، چوروں ڈاکوؤں کے ساتھ ہے، مافیاز لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں یا ڈراتے دھمکاتے ہیں، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، امامت نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ہمارے اوپر امریکا کے غلام بیٹھے ہیں،شہباز شریف جوتے بڑے اچھے پالش کرتے ہیں۔ ہماری حکومت کو گرایا گیا اور وہ مراسلے میں واضح لکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا اگر عمران خان کو ناہٹایا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،عمران خان کو ہٹانے کے بعد چیری بلاسم نے آنا تھا، وہ گورنمنٹ گرائی گئی جو 17سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی کررہی تھی۔

سائفر کہانی، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

مزید کہا کہ ن لیگ اور اسحاق ڈار معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے تھے، ہمارے دور میں ورلڈ بنک نے کہا برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملتا ہے،ڈیزل آج 250 روپے لٹر ہے، لوگوں سے پوچھیں بجلی کا بل کتنا آ رہا ہے،جو ہم پر لوگ مسلط کیے گئے یہ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کررہے ہیں،قوم اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اب انکو پھر این آر او مل گیا ہے، نیب کے اوپر اپنا آدمی بیٹھایا اور کیسز معاف کروالیے،مریم نے تکلیف دہ پریس کانفرنس کی کہ میرے پر عمران خان نے کیسز کروائے، مریم نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،مریم پر کیس عمران نے نہیں بلکہ وہ پانامہ پیپرز میں انکشاف کے بعد پکڑی گئیں تھیں،مریم نواز جھوٹ بولتی رہی میرے لندن میں کوئی فلیٹ نہیں ہیں، اگر مریم نواز بچ گئی ہے تو زرداری بھی بچ جائے گا کیونکہ این آراو تو انکو مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نے مجھ پرتوہین مذہب کا الزام لگایا،بند کمرے میں چارلوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے فیصلہ کیا اگرکوئی قتل کرے گا توکہیں گے کسی مذہبی جنونی نے ایسا کیا،میں نے جو ویڈیو ریکارڈ کرائی اگرایسا کچھ ہوا تو ویڈیومیں چار لوگوں کے نام سامنے آجائیں گے،چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی،

 


متعلقہ خبریں