عمران خان کی جاسوسی کروانا بیکار ہے، فواد چودھری

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جاسوسی کروانا ہی بیکار ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جاسوسی کرانا ہی بیکار ہے ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ جو بات کمرے میں کرتے ہیں وہی باہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی امید نہیں کہ ان کی آڈیو میں کوئی ایسی بات ہو کیونکہ عمران خان میں اتنا حوصلہ نہیں کہ وہ کمرے کے اندر سازش کریں گے اور باہر کچھ اور بات کریں۔

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز تو وہ ہیں نہیں۔ عمران خان نے جو بات کمرے میں کرنی ہے وہی بات جلسوں میں بھی کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں