ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر

کراچی: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 223 روپے 94 پیسے سے کم ہو کر 221 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں