بھارتی فوج کا ٹینک تباہ، 2 اہلکار ہلاک


نئی دہلی: بھارتی فوج کا ٹینک پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے شہر جھانسی میں جاری فوجی مشقوں دوران ٹی 90 ٹینک کا بیرل پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجی حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوبل امن انعام دو ہزار بائیس کا اعلان کردیا گیا

روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھارتی فوج کا اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں