اخلاقیات کا درس دینے والا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تازہ آڈیو لیک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منافقت کا پردہ فاش کر دیا ہے اور عوام کو اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ جیسے غیر اخلاقی فعل میں ملوث نکلا۔

انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی عمران خان کی فطرت ہے جو روزانہ کی بنیاد پر آشکار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ہدف پورا نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات نے اسے وزیر اعظم کے دفتر کے لیے ان فٹ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں