سائفر کہانی، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی آج دوسری آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ شیریں مزاری او ر اسد عمر گفتگو کر رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان کو  کہتے سنا جا سکتا ہے، سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے۔

عمران خان اسد عمر اور شیریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے۔ میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔

بند کمرے میں چار افراد نے مجھے مروانے کا پروگرام بنایا، عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

آڈیو میں اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔

جس پر عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ چلا گیا ہے۔ شیریں مزاری آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں