عمران خان کی آڈیو توڑ مروڑ کرلیک کی گئی،شہباز گل


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو توڑ مروڑ کرلیک کی گئی،انھوں نے تین حصوں میں آڈیو کو جوڑا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ کے 84 ایم این ایز ہیں،آٹھ کو ابھی تک کوئی وزارت نہیں مل سکی،میری درخواست ہے ان مسکینوں کی بھی بنیادی ضرورت کو پورا کیا جائے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو لیک میں ان کی خریدوفروخت کا ذکر کر رہے تھے، اس آڈیو لیک کو غلط طریقے سے عمران خان سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو گرفتار کیا گیا ہے،سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے کے بعد ایف آئی اے نے رسپانس کیا اور گرفتاری کی آفیشل تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں کردار ادا کیا،ان کو بھی پاکستان حفاظت سے لایا گیا،مریم نواز نے کہا یہ تھپڑ ہے،واقعی یہ عوام اور تحریک انصاف کے منہ پر تھپڑ ہے۔

سائفر کہانی، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی تھی،شکر ہے یہ نہیں کہا عمران خان کے دور میں بھاگا ہوا مجرم دوبارہ وزیر خزانہ بنا دیا ۔

شہباز گل نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 ہے،اس کا مطلب ڈالر 250 کر کے آپ کی حکومت نے پیسہ بنایا ہے،عام آدمیوں کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی ان کی بدولت تھا،اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف جرم کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں