عمران خان کی سازشوں کا سلسلہ پرانا ہے، ،پہلی بار ناکام ہوئے، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سازشوں کا سلسلہ پرانا ہے، پہلی بار سازش ناکام ہوئی ہے۔

عمران خان کی آڈیو لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازش کی ناکامی کی وجہ یہ ہی کہ نہ اب ہاتھ ہے، نہ آنکھیں اور نہ کان ہیں اور بیساکھیاں بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یوں ہی فتنہ نہیں کہتی اس کی ہر چیز میں سے سازش نکلتی ہے، ان کا اصل نام سازش خان ہونا چائیے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ پہلے کہتا تھا کورس ٹریڈنگ کرنے والے بُرے ہیں اور لوگوں پر جھوٹے الزامات لگاتا رہا، پھر خود اس میں ملوث نکلا، عمران خان بند کمروں میں ارکان کی خرید و فروخت کی منڈیاں لگاکر بیٹھا رہا، لوگوں کو کہتا تھا یہ شرک ہے، اگر یہ شرک ہے تر سب سے بڑا مشرک تو عمران خان خود ہے۔

عمران خان کا علاج رانا ثنااللہ کو کرنا آتا ہے مریم نواز لندن روانہ

انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں نواز شریف سے جیتنا ممکن نہیں تھا اس لئے اس کے جیتنے والے ارکان کو الیکشن سے باہر کیا گیا، نواز شریف پر جھوٹا مقدمہ بناکر عمران خان کی جیت کی راہ ہموار کی گئی۔


متعلقہ خبریں