شاہین 90 فیصد تک فٹ ہو گئے ہیں، بھارت کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے مجھے شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیوز بھجوائی ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ شاہین 90 فیصد تک فٹ ہو چکے ہیں اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سے بھی میری بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ 110 فیصد تک فٹ محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں اسکلز سے زیادہ دباو سے نکلنا اہمیت رکھتا ہے، جو ٹیم دباو پر قابو پا لیتی ہے وہ جیت جاتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کر سکتے وہ ہمارے ہیرو ہیں، رمیز راجہ

رمیز راجہ نے کہا کہ فخر زمان بہت اہم کھلاڑی ہیں، ان کی انجری بھی ٹھیک ہو رہی ہے جب کہ عثمان قادر بھی انجری کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دنیا پر ثابت کرنے آیا ہوں کہ ایک کرکٹرز بھی اچھا منیجر بن سکتا ہے، وہ چیزوں کو بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں