شیخوپورہ:نارنگ کے گاوں میں8 افرادسوتے ہوئے قتل

1122

 شیخوپورہ  کے گاوں میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔

شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاوں میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم ابتدائی طور پر مبینہ طور پر ذہنی مریض لگتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے  لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

چودھری پرویزالٰہی نےکہاکہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔


متعلقہ خبریں