تین ملکی سیریز، پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دوسری فتح، کیویز بھی زیر

میچ بہت اچھا ہوا، کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم سب ہارے ہیں، بطور ٹیم جیتیں گے، بابر اعظم

نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کر لی۔

تین ملکی سیریز  کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ گرین شرٹس نے  انیسویں اوور میں149 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی کپتان بابر اعظم کی جانب سے 33 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے۔شاداب خان نے34 اور محمد نواز نے 16 رنز جوڑے۔

محمد رضوان 4 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:تین ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی بنگلادیش کو شکست

ٹرائی اینگلو سیریز کا دوسرے  میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنزکا ہدف دیا۔

پاکستانی بالرز  نے کیوی بلے بازوں کا جم کر کھیلنے نہ دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی۔

پاکستان کےحارث رؤف نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد وسیم اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہ نواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے 36 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے 32 اورکپتان کین ولیمسن نے 31 رنزبنائے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 21 رنز شکست دی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں