چیریٹی یا بھیک نہیں بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، بلاول بھٹو

عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا بڑی غلط فہمی ہے، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم چیریٹی یا بھیک مانگنےکی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے، جرمنی کی 6کروڑیوروکی امداد کی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنےکی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں، چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے رابطہ کیا اس کابہترین رسپانس ملا ہے، پچھلےچار سال میں  امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے۔

تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔

آڈیو لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں آڈیو لیکس کا سلسلہ تھا جو بند ہو گیا تھا، افسوس کی بات یہ ہے خان صاحب خود یہ سب واپس لے کے آئے ہیں، آڈیو لیکس اب ان کے خلاف ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، خواجہ آصف

آڈیو لیکس کی سیاست نامناسب ہے، خان صاحب اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف یہ کرتے رہے ہیں، کبھی نیب چیئرمین کو قابو کرنے کے لیے کچھ لیک کر دیتے تھے، کبھی اپوزیشن کو بدنام کرنے کے لیے بغیر سیاق و سباق آڈیو لیک کرا دیتے تھے۔

لیکن آڈیو لیکس کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں، خان صاحب کو سیاست میں اپنے منافقت کے طریقہ کار سے دور ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی سیاست بہت عجیب ہے، ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے آپ لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں، خان صاحب کو پہلے بھی کہا، اب بھی کہوں گا پہلےانسان بنیں پھر سیاستدان، آگے جا کر ہم سیاست اور الیکشن بھی کرسکیں گے لیکن یہ طریقہ ٹھیک نہیں۔  ایک طرف وہ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن جلد ہوں لیکن ضمنی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، نظر آرہا ہے کہ وہ عوام کے ری ایکشن سے ڈر رہے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق بلاول نے کہا کہ آصف علی کی صحت میں بہتری آرہی ہے، وہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس وجہ سے ابھی اسپتال ہیں لیکن دو دن میں گھر آجائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں