رانا ثنا اللہ کے وارنٹ افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتشار، فساد، افراتفری پھیلانے کی سازش ہے تاکہ غیر ملکی ایجنٹ، جھوٹے کی کرپشن، قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں