ایک لاکھ بندے اسلام آباد کا رخ کریں گے تو بڑے بڑوں کو استعفی دینا پڑےگا، فیاض الحسن

دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک لاکھ بندے اسلام آباد کا رخ کریں گے تو بڑے بڑوں کو استعفی دینا پڑےگا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان کا سوال میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے استعفی ٰلینے آرہے ہیں، 20لاکھ بندے لیکر آئیں گے اوران سےاستعفی لیکرنئے الیکشن کی تاریخ لیکر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کیخلاف کیسز ہیں ،پنجاب پولیس ایکشن تو لے گی،مریم نواز لاہور میں پریس کانفرنس میں عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ عمران خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری بیگم صفدر کی خواہش پر جاری کیے تھے۔

فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب بنا دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔یہ سارے لاڈلے ہیں، ایک لاڈلا باہر بیٹھا ہوا ہے،سارے کیسز ختم کر کے ایک لاڈلی باہر چلی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت گرانے نہیں آرہی ،پاکستان کے عوام آرہے ہیں،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں مظاہرین کو جمہوری ماحول پیدا کریں گی۔


متعلقہ خبریں