عمران خان کی لانگ مارچ کال کو سنجیدہ نہیں لے رہے، اسحاق ڈار


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی لانگ مارچ کال کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ میثاقِ جمہوریت کی طرح میثاقِ معیشت بھی ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی انتقامی کارروائیاں کیں،2018میں میرا پاسپورٹ کینسل کرنے کی کیا ضرورت تھی، انہیں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے تھا۔

ایکسپورٹرز کیلئے خوشخبری، بجلی 19 روپے99 پیسے فی یونٹ ملے گی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ اتحادی ان کے ساتھ تھے تو ٹھیک، ہمارے پاس آئے تو غدار،پی ٹی آئی کے پاس تجربہ اور پالیسی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اداروں کیخلاف الفاظ سب کے سامنے ہیں۔


متعلقہ خبریں