تین ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست 


تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ  میں جاری تین ملکی سیریز  کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ نے138رنزکا ہدف2وکٹوں کے نقصان پر18ویں اوور میں پور ا کیا۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے70رنز بنا کر نمایاں رہے۔کین ولیمسن30 اورگلین فلپ نے23رنز بنائے۔نیوز ی لینڈ کے فن ایلن نے16 رنز  جوڑے۔بنگلہ دیش کے شریف السلام اورحسن محمود کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز  میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کےنجم الحسین شانتو33 اورنورالحسن25رنز بنا کرنمایاں رہے۔عفیف حسین 24، شکیب الحسن 16اورلٹن داس نے15رنزبنائے۔یاسر علی 7اورمہدی حسن 5رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:تین ملکی سیریز، پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دوسری فتح، کیویز بھی زیر

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی  نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔مچل پریسویل اورایش سوڈھی نے بھی 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں پاکستان نے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو ہرا کر کامیابی سمیٹی تھی۔

گزشتہ روزپاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی چھ وکٹس سے شکست دی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو21 رنز سے مات دی تھی۔


متعلقہ خبریں