پاک جرمن وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس پر بھارتی ریمارکس مسترد

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے برلن میں منعقدہ پاک جرمن وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس پر بھارتی ریمارکس مسترد کردیے ہیں۔

ویمن ایشیا کپ: پاکستان کی بھارت کو شکست

ہم نیوز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے  عالمی کوششوں کو تیزکرنے پراتفاق کیا، بلاول بھٹونے مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری میں بڑھتی ہوئی تشویش کو واضح کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ریمارکس غیرقانونی قبضے کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہونے کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی برادری کے خدشات دور کرے، انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کامیابیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔

بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک ہونے کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں اپنی رکنیت کاغلط استعمال کرتا رہا،ایف اے ٹی ایف بھارت کے غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں