آصف زرداری کی صحت میں بہتری،اسپتال سے گھر منتقل


پیپلزپارٹی رہنما آصف علی زرداری کو کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت بہتر ہونے پر اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔ آصف زرداری کےذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے تصویربھی جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی زرداری کا علاج جاری ہے، مزید سرجری کی ضرورت نہیں ہے، بلاول بھٹو

آصف علی زرداری کوطبعیت خراب ہونے پر ستائیس ستمبرکوکراچی کے اسپتال میں منتقل کیاگیاتھا ۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نےان کاعلاج کیا۔

اسپتال میں قیام کےدوران سابق صدر آصف علی زرداری کےمختلف ٹیسٹ بھی کیےگئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نےٹوئٹ کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری  کی صحت یابی سے آگاہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں