پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے روانہ


پاک فوج کے نام ایک اور اعزاز پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا، دستہ پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی، 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفاورلڈ کپ کے لیے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت

قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔۔۔اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے4رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں