ہر طرف آلودگی ہی آلودگی، لاہور اسموگ سے آفت زدہ قرار

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا، کراچی کا نواں نمبر

لاہوراسموگ سے آفت زدہ قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں اسموگ کے تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اسموگ کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم قائم کیا جائے گا، کالا دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کو بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا لاہور میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بسیں خریدنے پر بھی پابند کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد ہوگیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ڈی سی کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں