ایک پیرا شوٹر اور سازشی کا پاکستان کو سامنا ہے، دن میں گلے اور رات میں پاؤں پڑتا ہے، جاوید لطیف


اسلام آباد: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ بات حقیقت ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے، صوبے میں اب دہشت گردی بھی سر اٹھا رہی ہے۔

ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا، وزیر دفاع

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ایک پیراشوٹر اور سازشی شخص کا پاکستان کو سامنا ہے، سازشی دن میں گلے اور رات کے اندھیرے میں پاؤں پڑتا ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقائق قوم تک نہ لائے گئے تو پاکستان کا نا قابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آج تک کسی لیڈر نے ریاستی اداروں کے خلاف سازش یا بغاوت نہیں کی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے والے لوگ بہادر ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں