سائفر، میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، صدر مملکت

قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائفر کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، میں نے خط چیف جسٹس کو اس لیے بھیجا ہے کہ میرے شکوک و شبہات ہیں اور بہتر ہو گا اس معاملے پر واقعاتی شہادتیں لے لی جائیں۔

لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جب بھی ڈائیلاگ کرنا چھوڑا ہے تو حالات خراب ہو جاتے ہیں، ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستانی سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں طرف جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حق پر ہیں، پاکستان میں اس وقت حالات بہت سنجیدہ ہو چکے ہیں، بطور صدر کوشش کر سکتا ہوں کہ دوریاں پیدا نہ ہوں۔

وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں، صدر

صدر مملکت نے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ فوج کوئی غیرآئینی کردار ادا کرے گی، اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا، مجھ سے مشورہ ہوتا تو میں مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔

کسی کو انتقام لینا تھا تو مجھ سے لیتے، پاکستان سے کیوں لیا؟ ملک کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی کشتیاں جلا کر عوام کے پاس گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں