آڈیو لیکس کا معاملہ حل ہو چکا، تحقیقات اوپن کرنیکا فیصلہ این سی سی یا وزیراعظم کریں گے، وزیرداخلہ

خان صاحب! احتجاج تو کب کا ختم ہو چکا، آپ کس کو کہہ رہے ہیں احتجاج ختم کردو؟ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کا معاملہ حل ہوچکا، آڈیو لیکس پر عدالت نے بلایا تو ان کیمرہ بریفنگ دے سکتے ہیں۔

آڈیو لیکس: عمران خان کا تحقیقات کے لیے عدالت جانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس نے ٹیپنگ کی وہ اپنی جگہ جوابدہ ہو گا، کوئی مجرم نہیں کہہ سکتا کہ آپ نے میری ٹیپنگ کرلی تو جواب نہیں دوں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آڈیو لیکس اداروں کا نہیں افراد کا معاملہ ہے، دو افراد کا تعلق وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والوں میں سے ہے۔

عمران صاحب! جے آئی ٹی میں پیش ہوں، عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات اوپن کرنے کا فیصلہ این سی سی یا وزیراعظم کریں گے۔


متعلقہ خبریں