ہمارے لانگ مارچ کا مقصد اسلام آباد پر حملہ نہیں تھا، نہ ادارےنشانہ تھے،شرجیل میمن 

کراچی میں جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کے کارکنان ملوث ہیں، شرجیل میمن کا الزام

 پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  ہمارے لانگ مارچ کا مقصد اسلام آباد پر حملہ نہیں تھا، نہ ادارےنشانہ تھے ۔ عمران خان جہاد کا ٹچ دیکر لوگوں کو اسلام آباد پر حملے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل میمن نے عمران خان کے راولپنڈی وورکرز کنوینشن سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر امن جمہوری جدوجہد میں یقین رکھتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سیاسی لانگ مارچ اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، ڈی چوک ہماری منزل نہیں تھی۔ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد اسلام آباد پر حملہ نہیں تھا، نہ ادارے ہمارا نشانہ تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا بزدل اور منافق شخص اور کوئی ہو نہیں سکتا۔ پورے پاکستان میں کارکنوں کو قربانی کا بکرا بنانے کے لیے حلف لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاد کا ٹچ دیکر لوگوں کے جذبات سے کھیل کر انہیں اسلام آباد پر حملہ کرنے کے لیے مجبور کر رہے ہیں ۔ آڈیو لیکس کے بعد بہروپیہ شخص کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  عمران خان منی لانڈرنگ ، ہارس ٹریڈنگ ، اپنی کرپشن کا جواب دیں۔بزدل شخص لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیوں نہیں کر رہے ، روز ٹی وی پر آکر بلیک میلنگ کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ کی بلیک میلنگ میں اب کوئی نہیں آئے گا ، تمام ادارے آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ سندھ پولیس کے سینکڑوں دستے عمران نیازی کا استقبال کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ رہےہیں ۔


متعلقہ خبریں