عوام کو ریلیف دیا، مفتاح کو کیا پریشانی ہے؟اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر میں نے عوام کو ریلیف دیا تو اس میں کسی کو کیا پریشانی ہے۔ مفتاح کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مفتاح کو پبلک میں بات نہیں کرنی چائئے تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اگر عوام کو ریلیف دیا ہے تو اس میں کسی کو کیا مسئلہ کیا پریشانی ہے ۔ میں یہاں کوئی نوکری کرنے نہیں آیا ۔

مفتاح کو چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں وہ کئی جگہ میرے ماتحت رہ چکے ہیں ۔ ان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ۔ان سے کوئی گلہ نہیں۔ میں نے ان کی بات کا برا نہیں منایا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے عوام کی تکالیف کو دیکھ کر لیوی نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔آئی ایم ایف سے میں پچھلے 25سال سے ڈیل کر رہا ہوں۔میں پرامید ہوں آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان معاملات بہتر ہوں گے۔ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کی پوری شرائط پوری کریں گے۔اگر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے رہتی ہیں تو عوام کو فائدہ دیں گے۔جس طرح کا چیلنج ہوگا اس طرح کا ہمیں رسپونس دینا پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس بارآئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر سکے۔ہم اپنی چیزوں کو مینچ کریں گے۔لوگ چاہتے ہیں کہ میں عوام کو ریلیف نہ دیتا۔کابینہ نے جون2023 تک9سینٹ بجلی مہیا کرنے کی منظوری دی۔فنڈنگ کے پیسے دو ماہ میں ختم ہوگئے،ہمارے پاس اور کیا راستہ تھا

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں ایکسپورٹ مارکیٹس میں سخت مقابلہ چل رہاہے۔ماضی میں ہم نے ایکسپورٹرزکو180ارب کا پیکج دیا تھا۔اس پیکج کے نتیجے میں ایکسپورٹرزنے 12.7فیصد گروتھ دی،ایکسپورٹرز کو ڈالرز کی بجائے روپوں میں سوچنے کی ضرورت ہے

ان کا کہنا ہے کہ مسائل حل نہیں کریں گے تو کاروباری حضرات پریشان ہوں گے۔ڈالر کو 200سے نیچے ہوناچاہئے۔بینکوں نے27ارب کی بجائے50ارب کا منافع کمایاغیر قانونی طور پر منافع کمانے والے بینکوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ایکشن ہوتا ہوا سب کو نظر آئے گا


متعلقہ خبریں