آڈیو لیک سازش میں گریڈ 20کا افسر بھی سہولت کار تھا، اجمل وزیر کا الزام


خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو لیک اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا۔ سازش باہر کے  یا چھوٹے لوگوں نے نہیں کی،گریڈ 20 کا افسر بھی سہولت کار تھا۔

آڈیو لیک کے شکارخیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات نے دو سال بعد خاموشی توڑدی۔ آڈیولیک اسکینڈل کے بعد اجمل وزیر نے ہم نیوز کو پہلا انٹرویو دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ایڈیٹیڈ فیبریکیٹیڈ آڈیو کی سازش تیار کی گئی۔ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا۔

اجمل وزیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش باہر کے  یا چھوٹے لوگوں نے نہیں کی،گریڈ 20 کا افسر بھی سہولت کار تھا۔انکوائری 11 مہینے لٹکائی گئی،پھر اعلان ہوا کہ اجمل وزیر بے گناہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آڈیو لیکس: عمران خان کا تحقیقات کے لیے عدالت جانے کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے جعلی آڈیو بنائی،میں اصلی ویڈیو،آڈیو اور دستاویز جلد ریلیز کروں گا۔مواد کا تعلق میری ذات سے ہے،جو ظلم زیادتی میرے ساتھ کی گئی۔

خیال رہے کہ اجمل وزیر کی ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں وہ اشتہاری ایجنسی سے کمیشن کے معاملے پر بات کررہے  تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی  نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

سابق مشیر کیخلاف انکوائری میں ثابت نہیں ہوسکا  تھاکہ آڈيو ٹيپ درست بھی ہے يا نہيں، انکوائری کميشن آڈيو ٹيپ کا اجمل وزير سے کوئی تعلق بھی ثابت نہ کرسکا تھا اور انہیں کلین چٹ ملی تھی۔


متعلقہ خبریں