اب خواتین محرم کے بغیر بھی عمرہ ادا کر سکیں گی

بغیر اجازت عمرے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو بغیر محرم عمرہ ادا کرنے کی اجازت دےدی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا کہ خواتین اب بغیر محرم کے بھی عمرہ ادا کرسکیں گی۔  عمرہ ادائیگی کے لیےمحرم  کے ساتھ کی شرط ختم کردی  گئی ہے۔


انہوں  نے پیر کے روز قاہرہ میں سعودی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس تنازعہ کو ختم کر دیا کہ آیا محرم کا ایک خاتون حاجی کے ساتھ جانا ضروری ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت

ان کا کہنا ہے کہ  محرم کو اب  عمرہ کرنے والی خاتون کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ  حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔


متعلقہ خبریں