ٹی 20 ورلڈ کپ، کرس گیل کا فیورٹ کون ؟


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے اپنی دو ٹیموں کو انتخاب کر لیا۔

بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرس گیل نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا ، کہا وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے یہ بہت مشکل ہو گا کیونکہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرون پولارڈ، آندرے رسل اور براوو نہیں ہیں لیکن ویسٹ انڈیز ایک خطرناک ٹیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈین بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ صرف میچ کے دن اپنی حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کی بات ہے۔

گیل نے کہا کہ مجھے امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ایونٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے ابھی کوالیفائی کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں