اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکہ روانہ

پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں، یہ میرا ایمان ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہو  گئے۔ جہاں وہ  آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکا م سے مذاکرات کریں گے۔

اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کریں گے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو ریلیف دیا، مفتاح کو کیا پریشانی ہے؟اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام سے متعلق بات چیت ہو گی جبکہ ورلڈ بینک حکام کے ساتھ  فنڈز اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ہم نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے میں پچھلے 25 سال سے ڈیل کر رہا ہوں، پرامید ہوں آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان معاملات بہتر ہوں گے۔

ان  کا کہنا تھا کہ ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہوگا، ہم آئی ایم ایف کی پوری شرائط پوری کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں