پاکستان نے مودی کا بیان جھوٹا قرار دے دیا


اسلام آباد: پاکستان نے ریاست گجرات کے جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی کا بیان جھوٹا قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے واضح ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں، شہباز شریف

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں