جمہوریت دشمن ہی بلدیاتی انتخابات کیخلاف ہیں، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو بلدیاتی انتخابات کے خلاف ہیں اوہ جمہوریت کے دشمن ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وڈیروں کے ٹولوں سے بننے والی پارٹیوں کو اتحاد ٹوٹنے کا ڈر ہے۔ 2015 کا بلدیاتی انتخاب بھی 6 سال بعد مکمل ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آخری انتخاب 10 سال بعد ہوا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اپنے عرصے میں نہیں کروایا اور اب سیلاب زدگان کے نام پر انتخاب رکوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مودی کا بیان جھوٹا قرار دے دیا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شرجیل میمن نے کہا بلدیاتی انتخاب 4 ماہ تک ملتوی کر دیں کچھ فرق نہیں پڑتا۔ جو بلدیاتی انتخابات کرانے کے خلاف ہیں وہ جمہوریت دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے پولیس سیلاب زدگان کی مدد کے لیے گئی ہے اور ہم نے پولیس سے بھی سوال کیا لیکن جواب نہیں ملا۔  چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے تھا کہ الیکشن کے حامی اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیتے۔ ہمارا مؤقف ہے انتخاب ہونے چاہیئیں اور آزادی سے ووٹ ڈالنے کا حق ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں