وزیراعظم نے گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹر وے کا افتتاح کر دیا


فیصل آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں جائیں ترقیاتی کام مسلم لیگ ن ہی کے نظر آئیں گے۔

انہوں نے گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ آخری فیصلہ عوام کا ہوتا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، تمام ترمشکلات کے باوجود ترقیاتی کام جاری ہیں، انہوں نے اس موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم تھری شیخوپورہ رجانہ سیکشن اورفیصل آباد ملتان موٹروے ایم فور گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن کا افتتاح کیا جس کے بعد ان موٹر ویزکوعام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

اس موقع پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا کہ لاہورعبدالحکیم موٹر وے کی لمبائی 230 کلومیٹر ہے اوراسے دو سال کے عرصے میں 148 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹروے ایم تھری کا شرق پور رجانہ سیکشن 180 کلومیٹر طویل ہے اور یہ سگنل فری چھ رویہ موٹر وے ہے۔


متعلقہ خبریں