آئندہ زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز ماریں گے، افتخار احمد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے زیادہ سے زیادہ باونڈریز مارنے کے عزم کا اظہار کر دیا، کہا اب زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز ماریں گے تا کہ ٹوٹل زیادہ ہو۔

نیوزی لیںڈ ٹیم سے شکست کے بعد افتخار احمد نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے برا کھیل پیش کیا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ  نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہماری بیڈ لک رہی، اور یہ سچائی ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں برا کھیلے ، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھا نہیں کر سکے ، ہمارے لیے برا دن رہا۔

انہوں نے کہا کہ  جب ہم بیٹنگ کر رہے تھے تو اس وقت گیند پھنس کر آ رہا تھا اور اسپن بھی ہو رہا تھا لیکن یہ کوئی معذرت پیش نہیں کرنی چاہیے،  دو میچز ہم نے جیتے ہیں، ان میچز میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سب کھلاڑی ہم پھر اب مل بیٹھیں گے اور اچھا آگے اچھا پلان کریں گے، کیونکہ ہماری ٹیم اس سے اچھا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈین بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری

انہوں نے پرامید لہجے میں کہا کہ آئندہ میچز میں بہتر کھیلیں گے اور جیتیں گے۔، افتخاد احمد نے ٹاپ آرڈر کی تعریف کی اور مڈل آرڈر کی کمزوریوں کا اعتراف بھی کیا، انہوں نے کہا کہ  مڈل اوورز میں ہمارا اسٹرائیک ریٹ کم ہے ہم اس کے اوپر مزید کام کریں گے۔

آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز ماریں گے تا کہ ہمارا ٹوٹل زیادہ ہو کیونکہ ہمارے پاس اچھے بولرز ہیں، جو ٹوٹل کا دفاع کر سکتے ہیں۔

آج کے میچ میں جہاں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی، وہیں اس میچ میں افتخار احمد نے 27 گیندوں پر  27 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

 


متعلقہ خبریں