وفاق کی درخواست مسترد،ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے  وفاق کی طرف سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ضمنی انخابات 16 اکتوبر جبکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات23 اکتوبر کو ہی ہوں گے ۔

چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ و دفاع نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا فیصلہ کیا۔

کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے جبکہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا سائفر سے متعلق خبروں کا نوٹس

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب امن و امان کے حالات کے باعث 16 اکتوبر کو نہیں ہو گا اور اس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں