اعتزاز احسن کا بیان بغض کو ظاہر کرتا ہے، عدلیہ بیان کا سوموٹو نوٹس لے، ملک احمد خان


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن حقائق کے منافی بات کرتے ہیں، ان کو ماضی میں متعدد بار نظرانداز بھی کیا گیا لیکن حقائق کے منافی بات کرنے پر جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں، اعتزاز احسن

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ملک احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے باہر کھڑے ہو کر ایسے بیانات ناانصافی کی انتہا ہیں، اعتزاز احسن کے آج کا بیان ان کے بغض کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف، شہبازشریف اور مریم نواز نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، مریم نواز نے عدالتوں میں 96 پیشیاں بھگتیں، میرٹ پر بری ہوئیں، عمران دور میں شریف فیملی کے خلا ف پوری ریاستی طاقت استعمال کی گئی، شریف فیملی کو عدالتی پروسیجر کے تحت ریلیف ملا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اعتزازاحسن کس طرح بغیر ثبوت کے الزام لگا رہے ہیں؟ انہوں نے مشورہ دیا کہ اعتزاز احسن الزام لگانے کے بجائے عدالت میں ثبوت لے کر آئیں۔

کسی کو انتقام لینا تھا تو مجھ سے لیتے، پاکستان سے کیوں لیا؟ ملک کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا عدالتیں کسی کے کہنے پر فیصلے کرتی ہیں؟ فیصلہ
آپ کے حق میں آئے توٹھیک ورنہ عدالت کے خلاف بیان بازی شروع کردی جائے۔ انہوں ںے براہ راست سابق وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن! تھوڑی سی بھی قانون کی پاسداری ہے تو عدالت میں فیصلوں کے خلاف اپیل کریں۔

ملک احمد خان نے اعتزاز احسن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے عدلیہ سے اپیل کی کہ اعتزاز احسن کے بیان کا سوموٹو نوٹس لیا جائے۔

ایک تعیناتی نےملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور ہمیں عمران کی حکومت کا ایک ایک دن یاد بھی ہے۔


متعلقہ خبریں