بند دروازے کھلوانے کیلئے کردار ادا کروں گا، کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لوں گا، گورنر سندھ


کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جو جو دروازے بند ہیں ان سب کو کھلوانے کے لیے کردار ادا کروں گا، لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کروں گا اور شہدا کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کروں گا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے جس کا نوٹس لوں گا اور کوشش ہو گی کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بناؤں۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، وارداتوں میں ریکارڈاضافہ

انہوں نے اپنی نامزدگی پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں، سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام: ڈیڑھ ماہ میں 11 ہزار وارداتیں

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں