اسلام آباد میں ٹریفک مسائل ،وفاقی محتسب کا نوٹس،روڈ سیفٹی نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ


اسلام آباد: وفاقی محتسب نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کا نوٹس لے لیا۔ اعجاز احمد قریشی نے روڈ سیفٹی ایکٹ کو میٹرک نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تیز رفتاری کرنے والے اپنی جان کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں اس لیے ان کو بھاری جرمانہ ہونا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان نے بھی عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا، مریم اورنگزیب

اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ روڈ سیفٹی ایکٹ کو میٹرک کے نصاب میں شامل اور ٹریفک پولیس کی تعداد میں اضافے کیا جائے۔ انہوں ںے ٹریفک پولیس کی مدد کے لیے رضا کاروں کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایک ماڈل شہر ہے مگر یہاں بھی ہر روز ٹریفک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اور بعض اوقات گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی نفری سال 2006 میں 646 تھی جو آبادی کئی گنا بڑھنے کے باوجود کم ہو کر 606 رہ گئی ہے جبکہ اس وقت کم از کم 2 ہزار 616 ٹریفک ملازمین کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں