برے دن ابھی آنے ہیں،آئی ایم ایف نے 2023 میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کر دیا


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 2023 میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق برے دن ابھی آنے ہیں،امریکا، چین اور یورپ کی معیشتیں انجماد کا شکار رہنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ کیلئے موسم سرما بدترین ہو گا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا جب کہ شرح ترقی 3.5 فیصد رہے گی۔

ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا،آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا میرا کام ہے، اسحاق ڈار

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی 20 فیصد اور بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح19.9فیصد رہنے کا امکان جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر ڈھائی فیصد رہے گا۔


متعلقہ خبریں