وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری شجاعت کی ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے یک جان ہو کر کام کرتی رہیں گی ۔

ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہباز شریف معیشت کو درست سمت میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ،چودھری شجاعت حسین

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں