روسی سائبر حملے، امریکی ایئرپورٹس کی ویب سائٹس متاثر

روسی سائبر حملے، امریکی ایئرپورٹس کی ویب سائٹس متاثر

واشنگٹن: روس سے تعلق رکھنے والے ہیکرز گروپ نے امریکہ کے کئی ایئرپورٹس کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایئرپورٹس پر غیر معمولی رش لگ گیا لیکن فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔

امریکا:ہیکرز کو بطور تاوان ادا کیے گئے 35کروڑ کے بٹ کوائنز واپس

ہم نیوز نے مؤقر امریکی نشریاتی اداروں این بی سی نیوز، اے بی سی نیوز اور فوربز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ایئرپورٹس کے جس سسٹم کا نشانہ بنایا اس کا ہوائی ٹریفک کنٹرول، ایئر لائنز کمیونیکیشن اینڈ کو آرڈی نیشن یا ٹرانسپورٹیشن سے کوئی تعلق نہیں تھا اس لیے آپریشن میں تعطل پیدا نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ہیکرز حملوں کی ذمہ داری ’Killnet‘ گروپ نے قبول کی ہے جو کریملین کے نقطہ نظر کا حامی ہے اور اس کو پروموٹ بھی کرتا ہے لیکن روسی حکومت اس سے لاتعلقی ظاہر کرتی ہے۔ یہ گروپ ماضی میں بھی مغربی ممالک کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سائبر حملوں کی وجہ سے مسافروں کی ایئرپورٹس کی ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوئی تو وہاں غیر معمولی رش بڑھا اور لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر دار!!!اے ٹی ایم ہیکرزکے نشانے پر

رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح تقریباً تین بجے ایئرپورٹس سے سائبر حملوں کی اطلاعات ملنا شروع ہوئیں اور پھر  سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر (سکیورٹی ایجنسی) نے اطلاع دی کہ لاگارڈیا ایئررپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن نظام کو بحال کرنے میں کامیابی مل گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق اس کے بعد ڈیس موئنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شکاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹس بھی متاثر ہوئیں جب کہ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے صبح ساڑھے 10 بجے بتایا کہ اس کی ویب سائٹ پر حملہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعداد و شمار کے تحت کل 49 ایئرپورٹس اور ان کی ایئر ٹریول سائٹس کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔

بھارتی ہیکرز کا چین اور پاکستان پر سائبر حملہ

نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق پروگرامرز اور انجینئرز موجود اور پیدا ہونے والی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہیکرز آئندہ مستقبل میں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔


متعلقہ خبریں