بارشوں اور سیلاب سے مزید9 افراد جاں بحق


ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار717ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں سندھ میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ:پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور

سیلاب سے 21 لاکھ 14 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ سیلاب سے 14جون سے اب تک12 ہزار 867افراد زخمی ہوئے۔

سیلاب سے 13 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں اور 436 پل تباہ ہوئے۔ سیلاب سے 11لاکھ 60ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں