امریکہ کی جانب سےافغان طالبان پر نئی پابندیوں کا اعلان


امریکہ نے طالبان رہنماوں کو ویزا کے اجراء پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزیرخارجہ  کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث طالبان اور دیگر عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔انٹونی بلنکن نے دیگر ممالک سے بھی طالبان رہنماوں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں پر جبر کے ذمے داروں کے خلاف امریکی اقدامات پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ان  کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو ملازمتوں کے مکمل انتخاب کی آزادی حاصل نہیں۔طالبان نے تمام افغانوں کے انسانی حقوق کے احترام کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بائیڈن انتظامیہ کےاعلیٰ عہدایداروں کی اہم افغان طالبان رہنماسےملاقات

امریکی وزیر خارجہ نے طالبان پر انسانی حقوق  کا احترام کرنے پر زور بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق پالیسیاں تبدیل کی جائیں۔

انٹوںی بلنکن نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر پابندیاں ختم کی جائیں۔ افغان بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہ کیاجائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جولوگ ایسی پالیسیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں