گرتا ڈالر، ابھرتا روپیہ

Dollar price

کراچی: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 ملین ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چوری ہو گئی

فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 216 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 50 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں