علی ظفر کے گانے پر مادھوری کا ڈانس


بالی ووڈ پر راج کرنے والی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شئیر کی۔

مادھوری ڈکشٹ ہمیشہ سے بالی ووڈ میں اپنی جانداراداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے شاندار ڈانس کے انداز سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کو ایسے کئی گانے دیئے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

لیکن گزشتہ روز مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ علی ظفر کے گانے پر رقص کر رہی ہیں، جس کے کیپشن پر انہوں نے علی ظفر کے گانے کے الفاظ ’تم سے ہی ہم کو پیار ہے‘ لکھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

اس پرفارمنس کو دیکھ کر جہاں دونوں ستاروں کے مداح کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا وہیں علی ظفر بھی اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے ، انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مادھوری کی ڈانس کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پسندیدہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے گانے پر ڈانس کرتے دیکھنا بہت خوبصورت احساس ہے۔


متعلقہ خبریں