ان کو جو این آر او مل رہا ہے، اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں کرسکتا، عمران خان


سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چوری بچانے کے لیے نیب قوا نین میں تبدیلی کی گئی۔ان کو جو این آر او مل رہا ہے، اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں کرسکتا۔ کیسز معاف کرکے مزید ڈاکے  ڈالنے کے لیے این آراو دیاگیا۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نےا سلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ چوری بچانے کے لیے نیب قوا نین میں تبدیلی کی گئی۔ شہباز شریف اور حمزہ  شہباز نے جیل جانا تھا، اب تک نیب کے دو سو کیسز ختم کرا چکے ہیں۔اگر میرے پیسے باہر ہوتے تو  کبھی ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرات نہ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:فون لائنز کی سرویلنس ہوتی ہے ٹیپ کر کے ریلیز کرنا غلط ہے، عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ مریم نوازنے کہا لندن کیا پاکستان میں بھی میری جائیداد نہیں۔4سال بعد مریم نوازکے بھائی نے تسلیم کہ ان کے اثاثے ہیں۔ان کو جو این آر او مل رہا ہے، اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے تسلیم کیا کہ یہ اثاثے ہمارے ہیں، تو یہ پیسہ کدھر سے آیا؟جج نیب سے پوچھ رہا ہے پیسہ کہاں سے آیا، اس نے کہا نہیں بتا سکتا، پھر بری یہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر میں پبلک آفس ہولڈر ہوں تو مجھے اپنے اثاثے مجھے بتانے ہیں۔میں تو پاکستان میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا، کرکٹ کھیلتا تھا۔ میں نے40سال پرانے کنٹریکٹس دکھائے ،میں پیسہ پاکستان لے کر آیا۔اگر کرکٹر منی ٹریل دے سکتا ہے تو3 بار کا وزیر اعظم کیسے نہیں دے سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ کیسز معاف کرکے مزید ڈاکے  ڈالنے کے لیے این آراو دیاگیا۔غریب ملک میں ایسی چوری کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے؟ اگر معاشی بحران بڑھتا جائے گا تو سب متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، اسی سے عوام کو سبسڈی دیتے تھے۔ہمارے دور میں بجیل 16 روپے یونٹ تھی اس پر 5 روپے سبسڈی دی ہوئی تھی۔بجلی ٹیکس لگا کے 50 روپے یونٹ پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

ان کا کہنا ہے کہ 50سال میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی اب ہے، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں مارا جارہا ہے۔اگرملک ہے تو سب مل کے قربانی دیں ، انہوں نے اپنے پیسے معاف کروالیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تو تیل اور ڈیزل دنیا میں نیچے آگیا، اس کے باوجود 200روپے سے زیادہ فی لیٹر ہے۔سوال پوچھتا ہوں، کس نے یہ سازش کی، کیوں کی، کیا مقصدتھا؟ پاکستان کی ریٹنگ سب سے نیچے چلی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں