ضمنی انتخاب میں پاک فوج کے جوان الرٹ رہیں گے، الیکشن کمیشن سندھ


کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے جوان الرٹ رہیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ انتخابی حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کےجوان الرٹ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاہم ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی سے متعلق کل اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کی درخواست مسترد،ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری سندھ کریں گے اور اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں