عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کی تعیناتی کی منظوری پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے گزشتہ روز نجی وجوہات پر وزیر داخلہ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں