پاکستان میں غربت، ملیریا اور اموات بڑھنے کے خدشات، اقوام متحدہ نے امداد کی نئی اپیل کر دی

پاکستان میں غربت، ملیریا اور اموات بڑھنے کے خدشات، اقوام متحدہ نے امداد کی نئی اپیل کر دی

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب کے بعد غربت اور ملیریا کیسز میں اضافے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے امداد کی نئی اپیل کردی ہے۔

پاکستان بڑی تباہی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہم نیوز کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر جولیان ہارنیس نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

جولیان ہارنیس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے امداد 180 ملین ڈالرز سے بڑھا کے 816 ملین ڈالرز کرنے کی نئی اپیل کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کو آرڈی نیٹر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے جنوری تک 27 لاکھ ملیریا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے جب کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کیسز بڑھنے سے اموات بڑھنے کے بھی خدشات ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ فراہم کرنیکا اعلان

جولیان ہارنیس نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچے شدید غذائی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں اور غذائی کمی کے باعث بچوں کی اموات کے خدشات ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ صحت ،غذائیت اور پینے کے صاف پانی کی مناسب فنڈنگ نہیں ہو پائی، پاکستان میں سیلاب کے باعث غربت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس موقع پر موجود ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے نمائندے نے بتایا کہ پاکستان میں زیر کاشت 9.4 ملین ایکڑ رقبہ تباہ ہوا ہے، سیلاب کے بعد اب آنے والے دنوں میں مسئلہ فوڈ سیکیورٹی کا ہو گا۔

سیلاب میں امریکی امداد میں کمی کیوجہ وسائل کا فقدان ہے، امریکہ پاکستان تعلقات نہیں

ہم نیوز کے مطابق ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے نمائندے نے کہا کہ سیلاب کے باعث کاٹن  اور گنے سمیت دیگر فضلیں تباہ ہو گئی ہیں، کسانوں کے بیج خراب ہو گئے ہیں اور نتیجتاً مشکلات بڑھ گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں